وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر افغانستان کے پاس دہشتگردی سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں ہے تو ہم مدد کے لیے تیار ہیں لیکن اگر نیت کا مسئلہ ہے تو یہ الگ بات ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں افغان انتظامیہ پاکستان پر حملے کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی، اگر اس سلسلے میں افغانستان کو مدد کی ضرورت ہے تو ہم تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیٹو نے جو اسلحہ اور سامان رسد چھوڑا ہے وہ بعض جگہوں پر دہشتگردوں کے پاس ہے، دہشت گردی کے بارے میں ہماری پالیسی واضح ہے، ہم بلاکس کی سیاست میں نہیں ہیں۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ نگران حکومت کے لیے مذاکرات میں پیشرفت ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments