سعودی عرب میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اور پاک میڈیا فورم کے باہمی تعاون سے اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی جشن آزادی کی مناسبت سے رنگارنگ تقریب سجائی گئی جس میں سیاسی، سماجی،ادبی شخصیات اور صحافیوں سمیت بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی. جشن آزادی کی مناسبت سے سجنے والی تقریب میں گلوکاروں نے فوک میوزک کے ذریعے سماں باندھا وہیں قومی نغمے گا کر جذبہ حب الوطنی سے شرکاء کو سرشار کیا جبکہ تمام افراد نے قومی پرچم لہرا کر پاکستان سے اپنی دلی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد اور پاک سعودی دوستی پائندہ باد کے نعرے لگائے. اس موقعہ پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب کے صدر اور فوکل پرسن برائے وزارت اوورسیز پاکستانی احتشام جاوید کوہلی اور جنرل سیکرٹری پی وائے او سعودی عرب اعجاز رحیم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے اور ہم اس کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا گو ہیں پاکستانی عوام باصلاحیت قوم ہے اور دیار غیر میں بسنے والے لاکھوں پاکستانی اور کشمیری پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں تاہم آزادی کے اس مہینے میں فیصلہ سازی کے حلقوں سمیت پوری قوم کو یہ عہد کرنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے میں ہر ممکنہ کوشش کو آگے بڑھایا جائے گا.
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments