توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا 342کا بیان قلمبندکر لیاگیا، عدالت نے جوابات دوبارہ پڑھنے کی ہدایت کر دی۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی، جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی ، جج ہمایوں دلاور کی عدالت سے غیرمتعلقہ افراد کو نکال دیا گیا، مخصوص صحافیوں اور وکلا کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت دی گئی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا خواجہ حارث اور گوہر علی خان عدالت میں پیش ہوئے، الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن بھی عدالت میں پیش ہوئے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments