عمران خان نے عدالت میں کہا بریگیڈیئر وسیم چیمہ تحائف فروخت کرتے تھے انہیں بطور گواہ عدالت میں بلایا جائے “ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں دفعہ 342 کے تحت بیان قلمبند کر وا دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ” رائے ثاقب کھرل “ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ ” عمران خان نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ ”بر یگیڈیئر وسیم چیمہ تحائف فروخت کرتے تھے، بطور گواہ ان کو عدالت میں بلایا جائے“۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عمران خان جس پاک فوج کے افسر کا نام لے رہے ہیں وہ ان کے دور حکومت میں ملٹری سیکریٹری رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں