ویلکم 3″میں 2مشہور بھارتی گلوکار بھی ڈیبیو کیلئے تیار

بھارتی پنجاب کے گلوکار میکا سنگھ اور دلیر مہندی بھی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق” ویلکم” بالی ووڈ کی بہترین کامیڈی فلم ہے جو 2007 میں ریلیز ہوئی جس کے بعد 2015 میں اس فلم کا دوسرا حصہ “ویلکم بیک” پیش کیا گیا اور اس سیریز کی تیسری فلم کی تیاریاں جاری ہیں۔تاہم “ویلکم 3 “میں اس مرتبہ اکشے کمار کے ساتھ سنجے دت ارشد وارثی اور پریش راول بھی جلوہ گر ہوں گے جبکہ پنجابی گلوکار میکا سنگھ اور دلیر مہندی بھی اس فلم میں ڈیبیو کریں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب دونوں گلوکار بھائیوں کو یہ فلم آفر ہوئی تو انہوں نے منع کر دیا تاہم بعد میں وہ اس کامیڈی فلم کے مزاحیہ کردار کیلئے راضی ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں