انگلینڈ کے مایہ ناز فاسٹ باولر سٹیورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انگلینڈ نے اوول ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست دیکر سیریز برابر کی تو آخری میچ میں براڈ نے آخری 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سیٹورٹ براڈ نے 21 سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ان کا ٹیسٹ ڈیبیو 2007 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دو ماہ بعد ہوا۔ لوگوں کو اگر براڈ یاد تھے تو یوراج سنگھ کی وجہ سے کیونکہ اسی ورلڈکپ کے ایک میچ میں یوراج نے براڈ کی لگاتار 6 گیندوں پر چھکے لگائے۔مگر بعد میں اس باولر نے سب کو حیران کردیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 600 یا زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے فاسٹ باولر بنے۔محض 15 رنز دے کر 8 وکٹیں ان کی بہترین بولنگ ہے۔ یوں تو انہوں نے انگلینڈ کو کئی فتوحات دلائیں لیکن انہوں نے انگلینڈ کے خلاف اپنے آخری ٹیسٹ کو بھی یاد گار بنادیا۔جب آخری بال فیس کی تو اس پر مچل سٹارک کو چھکا لگایا۔ جب ٹیسٹ کرکٹ میں آخری بال کی تو ایلیکس کیری کی وکٹ حاصل کر کے انگلینڈ کو اوول ٹیسٹ جتوایا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments