اگر بین سٹوکس نے دوبارہ میسج کیا تو ڈیلیٹ کردوں گا، معین علی نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ایشیز سیریز کا آخری میچ جیتنے کے بعد انگلینڈ کے آل راونڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا۔36سالہ کھلاڑی نے آخری میچ میں تین آسٹریلوی کھلاڑیوں کو آوٹ کر کے میچ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے معین علی نے کہا کہ مجھے پتہ ہے اب میرا کیرئیر مکمل ہو گیا ہے ، اب اگر بین سٹوکس نے مجھے میسج کیا تو میں اسے ڈیلیٹ کردوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیر ئیر کو خوب انجوائے کیا ہے اور اس جیت کے ساتھ کیر ئیر کا اختتام اچھی بات ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں