فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کی بلاک بسٹر ویب سیریز ”مرزا پور“ کے تیسرے سیزن کا مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے۔کرائم تھرلر سیریز نے 2018 میں اپنی ریلیز کے ساتھ ہی شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی جس میں پنکج ترپاٹھی، علی فضل اور شویتا ترپاٹھی نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔2020 میں مرزا پور کے دوسرے سیزن کے بعد شائقین کو تیسرے سیزن کا شدت سے انتظار ہے جس کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور وہ پوسٹ پروڈکشن کے مراحل میں ہے۔بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ بلاک بسٹر کرائم تھرلر سیریز کو فلمی فارمیٹ کے ذریعے بڑے پردے پر لانے کیلئے گفتگو جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ویب سیریز میکرز کے خیال میں ”مرزا پور“ کرداروں میں بہت پوٹینشل ہے اور وہ فلمی پلاٹ کے اندر بھی اپنی اداکاری کا جادو جگا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ”مرزا پور“ کی فلم کے حوالے سے آئیڈیا ابھی ابتدائی مراحل پر ہے اور جیسے ہی اس پر اتفاق رائے ہوگیا تو پھر اس کی شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments