مراکش کی نوحیلہ بینزینا نے فٹ بال ورلڈ کپ کی پہلی باحجاب کھلاڑی کے طور پر تاریخ رقم کردی

مراکش کے ویمنز ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کے خلاف کھیلنے والی نوحیلہ بینزینا نے فٹ بال ورلڈ کپ کی پہلی باحجاب کھلاڑی کے طور پر تاریخ رقم کردی۔عالمی میڈیا کے مطابق صحت اور حفاظت کی وجوہات کی بنا ءپر فیفا میں مذہبی طور پر سر ڈھانپنے پر پابندی کو 2014 ءمیں کارکنوں، کھلاڑیوں، حکومتی اور فٹ بال حکام کے مطالبے کے بعد ختم کر دیا گیا تھا۔بینزینا مراکش کی پیشہ ور فٹبال کھلاڑی ہیں جو مراکش کی خواتین فٹبال کھلاڑیوں کی سرفہرست لیگ اسپورٹس آف فورسز آرمڈ رائل کی ایسوسی ایشن کے لیے کھیلتی ہیں، وہ 8بار دفاعی چیمپئن بھی رہ چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں