بھارتی کرکٹ ٹیم کو کمزور ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست ، مداحوں نے سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لے لیا

ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہ کرنے والی کمزور ٹیم ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بھارت کی شرمناک شکست پر انڈین شائقین اپنی ٹیم پر برس پڑے۔بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ بارباڈوس میں کھیلا گیا جس میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 6 وکٹوں سے ہراکر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارتی ٹیم کا آغاز اچھا رہا اور اوپنرز نے مشکل وکٹ پر 90 رنز کی شراکت داری کی لیکن اس کے بعد وکٹوں کی لائن لگ گئی اور پوری ٹیم 41 ویں اوور میں 181 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔انڈیا کی جانب سے اوپنرز ایشان کشن نے 55 رنز اور شبمن گل نے 34 رنز بنائے۔ پانچویں نمبر پر آنے والے سوریا کمار یادیو نے 24 رنز بناسکے اسکے علاوہ کوئی بھی بھارتی بلے باز 20 کا ہندسہ عبور نہ کر سکا۔ ویسٹ انڈیز کے روماریو شیفرڈ اور گوڈاکیش موتی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 36.4 اوور میں حاصل کرلیا۔ ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ نے ناقابلِ شکست 63 رنز بنائے جبکہ کارٹی نے ناقابل شکست 48 رنز بنائے

اپنا تبصرہ بھیجیں