پاکستان سے نیپال کے ذریعہ سے بھارت جاکر اپنے سوشل میڈیا پربنے دوست سے شادی کرنے والی سیما حیدر کے گھر اب فاقوں کی نوبت آچکی ہے، کیونکہ ان کے نئے شوہر سچن اور سیما کے پاس کوئی کام کاج نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نوبت فاقوں تک آگئی ہے، گرمجوشی سے استقبال کرنے والے سسرال پر سیما اب بوجھ بنتی جارہی ہے جس کے باعث سیما کو گھر تک چھوڑنا پڑگیا ہے۔ سیما اپنے شوہر سچن اور بچوں کے ساتھ گریٹر نوئیڈا کے ایک گھر میں منتقل ہوچکی ہے۔انہوں نے فاقوں کے پیش نظر مدد طلب کرنے کے لیے پولیس کو خط بھی لکھا ہے۔
