سربراہ پاک فضائیہ کادورہ چین ،اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھونے اپنے تاریخ ساز دورہ چین کے دوران اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ ترجمان پاک فضائیہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے چینی وزیر دفاع و سٹیٹ کونسلر جنرل لی شنگ فو اور پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے کمانڈر جنرل چانگ ڈینگ چیو، ایکوپمنٹ ڈیویلپمنٹ ڈ یپارٹمنٹ کے سربراہ جنرل ژو ژوئی چیانگ اور ڈائریکٹر جنرل بیورو آف ملٹری ایکوپمنٹ اینڈ ٹیکنیکل کوآپریشن میجر جنرل فان جیان جون سے ملاقاتیں کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں