سعودی عرب اور یو اے ای پاکستان میں کتنے ارب ڈالر کی سرمایہ کریں گے ؟ مصدق ملک نے بتادیا

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا عندیا دے دیا۔وزیر مملکت کا کہنا تھاکہ سعودی عرب نے 24 ارب ڈالر اور یواے ای نے 22 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چاغی میں 6 سے 7 مائنز ہیں جہاں سرمایہ کاری لاسکتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق سعودی سفیر علی عواض العسیری نے اپنے مضمون میں انکشاف کیا تھاکہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات نے 8 ارب ڈالرکا “پاکستان ساورن فنڈ” بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ دنوں عالمی مالیاتی فنڈ کی شرط پر سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالرپاکستان کو منتقل کئے ت

اپنا تبصرہ بھیجیں