واحی گاوں میں یوم عاشور کا تقدس پامال کرتے ہوئے بھنگ گھوٹ کر لوگوں کو پلانے والے نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔اوکاڑہ کے نواحی گاوں چک نمبر 5/4ایل میں شہریوں نے پولیس کو شکایت کی کہ بعض لوگ بھنگ گھوٹ کر سبیل کے نام سے لوگوں کو پلا رہے ہیں۔ تھانہ صدر اوکاڑہ کے ایس ایچ او نے فوری کارروائی کر کے بھنگ تقسیم کرنے والے نوجوانوں کو گرفتار کر لیا اورر ان کی تیار کردہ بھنگ اور بھنگ گھوٹنے کے آلات بھی قبضہ میں لے لئے۔ 10 محرم الحرام کے دن بھنگ کی سبیل لگا کر لنگر کے نام سے تقسیم کیا جا رہا ہے۔ان ملزموں کے بھنگ گھوٹ کر لنگر اور سبیل کے نام پر تقسیم کرنے کی وڈیو ان کی گرفتاری کے بعدسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments