امریکہ نے باجوڑ دھماکے کی مذمت کر دی،متاثرین سے اظہار تعزیت

امریکہ کی جانب سے باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔اسلام آباد میں موجود امریکی سفارتخانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ باجوڑ میں ہونے والے دھماکے کے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دہشت گردی کے اس گھناؤنے فعل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔امریکی سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ پرامن اور جمہوری معاشرے میں دہشتگردی کی کوئی جگہ نہیں، مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشتگردی سے نمٹنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں پاکستان کی حمایت کیلئے پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں