باجوڑ دھماکہ:قیمتی جانوں کے ضیاع پرہرآنکھ اشکبار ہے،مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے باجوڑ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمیعت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ افسوسناک ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ قیمتی جانوں کے نقصان پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل اور زخمیوں کو صحت عطا فرمائے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ن لیگ المناک سانحہ پر مولانا فضل الرحمان اور کارکنوں سے اظہار تعزیت کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں