اوول ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلوی ٹیم شاندار کم بیک کرتے ہوئے 185 پر سات وکٹیں گرنے کے بعد 295 رنز بنا نے میں کامیاب رہی ۔مہمان ٹیم نے انگلینڈ پر پہلی اننگز میں 12 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ٹیسٹ کے دوسرے آسٹریلیا نے 61 رنز ایک کھلاڑی آﺅٹ سے اننگز آگے بڑھائی لیکن اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی گئیں اور 185رنز پر 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ اس مشکل صورتحال میں سٹیو سمتھ نے71 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کا سکور 239 تک پہنچا دیا۔ نویں وکٹ پر کپتان پیٹ کمنز اور ٹاڈ مرفی نے 49 رنز کی شراکت بنائی۔ کمنز 36 اور مرفی 34 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ یوں آسٹریلوی ٹیم 295 رنز بناکر آﺅٹ ہوئی۔انگلینڈ ٹیم 12 رنز کے خسارے سے میچ کے تیسرے دن اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments