پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم ایسا تگڑا ہو کہ رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) نہ بیٹھے۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نگراں وزیراعظم غیرجانبدار اور تگڑا ہوناچاہیے تا کہ الیکشن کرائے، نگراں حکومت میں سیاسی لوگوں کو نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سیکشن 230 میں ترامیم پر پیپلز پارٹی نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، اسپیکر نے جو کمیٹی بنائی تھی اس کو ڈسکس نہیں کیا گیا تھا۔