امریکہ میں پولیس اہلکار کی گاڑی تلے آکر بھارتی طالبہ کی ہلاکت لیکن ملزم نے وجہ کیابتائی؟ حیران کن

امریکہ میں ایک پولیس اہلکار نے تیز رفتار گاڑی سے کچل کر ایک نوعمر بھارتی طالبہ کو ہلاک کر دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق 23سالہ جھانوی کنڈولا نامی طالبہ نارتھ ایسٹ یونیورسٹی میں زیرتعلیم تھی۔ وہ سڑک عبور کر رہا تھی، جب اسے ایک پولیس اہلکار کی گاڑی نے ٹکر مار دی۔یہ افسوسناک حادثہ ریاست واشنگٹن کے شہر سیٹل میں پیش آیا۔ کیوین ڈیو نامی پولیس آفیسر120کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا اور گاڑی کا سائرن بھی بند تھا، حالانکہ اس جگہ پر زیادہ سے زیادہ حد رفتار 40کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔کیوین ڈیو نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہمیں ایک انتہائی ایمرجنسی کال آئی تھی، جس کے لیے میں جا رہا تھا۔ میں زیادہ تر سائرن استعمال ہی نہیں کرتا تھا، چنانچہ اس وقت بھی میری گاڑی کا سائرن بند تھا۔ لڑکی اچانک میرے سامنے آئی، جس کے بعد میرے پاس کوئی چارہ ہی نہ تھا۔واضح رہے کہ جھانوی کنڈولا کا تعلق بھارت میں بنگلور سے تھا۔ وہ 2021ءمیں امریکہ گئی تھی اور یونیورسٹی سے انفارمیشن سسٹمز میں ماسٹر آف سائنس کر رہی تھی۔ رواں سال دسمبر میں اس کی ڈگری مکمل ہونے والی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں