پاکستانی والد کی بیٹی امریکی نژاد بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے پہلی بار اپنی بیماریوں اور ذاتی مسائل پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عرصہ قبل جب انہیں ایک عارضہ لاحق ہوا تو انہوں نے پوری دنیا کے ڈاکٹرز کو دکھایا لیکن کسی نے ان کے مرض کی تشخیص نہیں کی۔نرگس فخری نے ’مشابیل مڈل ایسٹ‘ کو دئیے گئے انٹرویو میں پہلی بار اپنی بیماریوں، ذہنی مسائل، ذاتی زندگی اور اپنے ہونے والے روڈ حادثات پر بھی کھل کر بات کی۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے کم از کم 4 کار حادثات ہوچکے ہیں، جس میں ایک حادثہ انتہائی خطرناک تھا، جس میں ان کی گردن کو نقصان پہنچا تھا اور کئی ماہ تک وہ گردن کو پھیرنے کے قابل نہیں رہی تھیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments