کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری لانا چاہتے ہیں۔ خواتین کی ہر جگہ نمائندگی پیپلز پارٹی کی ترجیح ہے،انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی آنیوالے انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان کو پہلے پینشن نہیں ملتی تھی۔ پیپلز پارٹی کی کوشش ہے ہر جگہ انڈسٹریل زون بنیں۔ سکھر میں انڈسٹریل ایریا کیلئے زمین مختص کر دی ہے۔ پیپلز پارٹی 21 لاکھ افراد کیلئے گھر بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔ خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کیلئے ایک گھر نہیں بنایا، شرجیل میمن نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی کو جو سیلاب زدگان کیلئے پیسے ملے وہ کہاں گئے۔