گردشی قرض اور ایندھن کی کمی کے باعث موسم گرما میں لوڈشیڈنگ میں تشویشناک حد تک اضافے کا خدشہ ہے۔
نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز” کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ ہائیڈل اور تھرمل بجلی کی پیداوارکم ترین سطح پر رہنے کا امکان ہے،معاشی بدحالی کے باعث تھرمل پلانٹ مکمل صلاحیت سے کام نہیں کر سکیں گے ۔
ذرائع کاکہناہے کہ پی ایس او گردشی قرض کے باعث مطلوبہ مقدار میں فرنس آئل اور ایل این جی درآمد کرنے میں ناکام رہا ،مارچ اوراپریل میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچنے کا خدشہ ہے،مئی سے جولائی شارٹ فال ساڑھے 7 ہزار سے تجاویز کرنے کاخدشہ ہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ 12 سے زائد پاور پلانٹ فنی خرابی کے باعث بند پڑے ہیں ،آئندہ 2 ماہ میں مجموعی پیداوار17 سے 18 ہزار میگاواٹ رہنے کا امکان ہے،مارچ ، اپریل میں بجلی کی طلب 24 ہزار میگاواٹ تک پہنچنے کا امکان ہے۔