کراچی( آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے سیکیورٹی بس کا شیشہ توڑ دیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے پریکٹس سیشن کے دوران جارحانہ شاٹ کھیلا جس کے باعث اسپیشل سروسز یونٹ (ایس ایس یو) پولیس کی بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔
ایس ایس یو کی مانیٹرنگ بس کو اب اسٹیڈیم کے پریکٹس ایریا سے دور کردیا گیا ہے۔