مسلم لیگ (ن) پنجاب میں پی ڈی ایم کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کرے گی یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

 پنجاب کے پی کے میں انتخابات کے معاملے پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابات کی حتمی تیاریوں کی ہدایت کردی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد مسلم لیگ( ن) نے  سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد  انتخابات کی بھرپور تیاریوں کی ہدایت کردی ہے مشاورت کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا پنجاب میں پی ڈی ایم کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کے آپشن کو استعمال نہ کرنے کا قوی امکان ہے جبکہ  پی ڈی ایم اتحاد سے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں انتخابی اتحاد پر بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  پہلے مرحلے میں پنجاب کے امیدواروں کو فائنل کرنے کے لیے اہم اداروں سے سروے کروا لیے گئے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ(ن) لیگ پنجاب کے 371صوبائی حلقوں میں اپنے امیدوار فائنل کرنے  کے قریب ہے، امیدواروں کی سکروٹنی اور کارکردگی آئندہ چند روز میں مکمل کر لی جائے گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں