شہنشاہی اخراجات کا خاتمہ ہونے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا،وزیراعظم

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہےقوم کی حالت بدلنے کے لیےکشکول توڑ نا ہوگا، جب تک شہنشاہی اخراجات ،کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوگا  تب تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ اگر خدا نہ نخواستہ ملک ڈیفالٹ کر جاتا  تو قیامت تک میرے ماتھے  پرکالا دھبہ ہوتا اور  قبر  پر کتبہ لگتا کہ اس کے زمانے میں پاکستان ڈیفالٹ ہوا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد  رکھنےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  15، 16ماہ کی قلیل مدت میں ہمیں تاریخ کے مشکل ترین چیلنجز  ورثے میں ملے، جب حلف اٹھایا تو  مجھے احساس تھا کہ حالات خراب ہیں لیکن اتنے خراب ہیں اندازہ نہیں تھا،  اقتدار سنبھالا تو  پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا، ملک بھر میں 3کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں