دبئی میں ایک پاکستانی کاروباری شخص نے اپنی بیٹی کو شادی پر سونے کے ساتھ تول دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق دلہن کا وزن 69کلوگرام تھا، چنانچہ اس کے وزن کے برابر سونے کی اینٹیں لائی گئیں اور ترازو میں ایک طرف دلہن کو بٹھا کر دوسری طرف سونے کی یہ اینٹیں رکھی گئیں۔
دلہن کو سونے کے ساتھ تولے جانے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات دونوں ملکوں کے انٹرنیٹ صارفین اس پر غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس شخص کو چاہیے تھا کہ اس دکھاوے کی بجائے یہ سونا ترکی اور شام کے زلزلہ زدگان کے لیے عطیہ کر دیتا۔