نگران پنجاب حکومت کی راجن پور ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں این اے 193 راجن پور ضمنی انتخاب کے کیس سماعت ہوئی،صوبائی حکومت کی این اے 193 ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست مستردکردی گئی،الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ این اے 193 راجن پور میں ضمنی الیکشن شیڈول کے مطابق کل ہوں گے ۔
یاد رہے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی ۔