تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے 200 سے زیادہ سیاسی کارکنان مختلف جیلوں میں قید و بند کی صعوبت میں ہیں ،ان میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور صف اول کی دیگر قیادت شامل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فواد چودھری کاکہناتھا کہ جیل بھروزندان بھرو تحریک کا مقصد عوام کے سیاسی اورمعاشی حقوق کیلئے جدوجہد کا شعور ہے ،فسطائی حکمرانوں سے آزادی ہماری منزل ہے۔