سکھر میں 2متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ 3 افراد کی جان لے گئی، ایک شخص زخمی ہو گیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سکھر میں دو گروپوں میں تلخ کلامی کے بعد بات بندوقوں اور پستولوں تک جا پہنچی، دونوں جانب سے اندھا دھند فائر کئے گئے جس کی زد میں آ کر 4 افراد شدید زخمی ہو گئے، بروقت ہسپتال منتقل نہ کرنے کے سبب شدید زخمی ہونے والے افراد دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔