23جنوری کے پاور بریک ڈاون سے متعلق رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کردی گئی

اسلام آباد( آن لائن)وزیر توانائی خرم دستگیر  کی جانب سے 23جنوری کے پاور بریک ڈاون سے متعلق تحقیقاتی  رپورٹ وزیر اعظم شہباز شریف  کو پیش کردی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران پیش کی گئی رپورٹ پر پاور ڈویژن کے حکام کی جانب سے بریفننگ بھی دی گئی ۔ حکام کاکہنا تھا کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کو پاور لوڈ کے غیر متوازن ہونے کا علم تھا لیکن ان کی جانب سے این پی سی سی کو پیشگی اطلاع نہیں دی گئی ، رپورٹ میں این ٹی ڈی سی کی تکنیکی صلاحیتوں سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ نیپرا کی جانب سے مزید تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی گئی ہے جو ذمہ داروں کا تعین کرکے مستقبل میں بریک ڈاون سے بچاﺅ کے لیے اقدامات  بھی کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں