کراچی سمیت سندھ بھر میں شاپنگ مال اور مارکیٹیں رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ نے چیف سیکرٹری سندھ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تجارتی مراکز رات ساڑھے 8، شادی ہال اور ریسٹورنٹ رات 10 بجے بند کر دیئے جائیں۔