محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کردی

لاہور( آئی این پی)محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

 محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے 17 جون تک بارشوں کی پیشنگوئی کر رکھی ہے۔

دوسری جانب لاہور سمیت کئی علاقوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب موسلا دھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آ ب آ گئے ۔موسلادھار بارش سے دوسو سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی، کچھ علاقوں میں چند گھنٹوں میں بجلی بحال جبکہ بیشتر علاقوں میں صبح کے وقت بجلی بحال ہوئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں