کراچی ( آن لائن )ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ۔
تفصیلات کے مطابق آر ایل این جی کارگو نہ آنے کے باعث سسٹم میں گیس کم ہو گئی ہے ، سسٹم کو گیس کی 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد کمی کا سامنا ہے ۔ سوئی ناردرن گیس حکام کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیا کہ کارگو جلد ہی پورٹ پر پہنچ جائیں گے ، اگلے ہفتے صورتحال نارمل ہو جائے گی ، کھاد اور ٹیکسٹائل ملز کو بھی گیس کم کر دی گئی ہے ۔