لاہور (آئی این پی)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایل ڈی اے دفتر میں نامعلوم افراد کی طر ف سے ہنگامہ ، بدتمیزی اورملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانے کا نوٹس لے لیا ہے ۔
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ اور ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹرز سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے آفس میں ہنگامہ کرنے اور سرکاری افسر سے جھگڑا کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔