چین سے آج ایک ارب ڈالر آجائیں گے، اسحاق ڈار

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ چین کو ہم نے جو قرض واپس کیا تھا وہ دوبارہ مل رہاہے،چین سے آج ایک ارب ڈالر آجائیں گے،چین کے ساتھ قرض کے معاملے پر گفتگو مکمل ہو چکی ہے،بینک آف چائنا کے ساتھ بھی 30کروڑ ڈالر کیلئے بات ہو رہی ہے، چین کے سواپ معاہدے کے تحت بھی ڈالرز آئیں گے۔

نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بجٹ سٹرٹیجی پیپر میں تاخیر کی وجہ آئی ایم ایف کیساتھ بات چیت میں تاخیر تھی،ہم نے بجٹ میں آئی ٹی سیکٹر اور ایس ایم ایز پر توجہ دی، 3.5شرح نمو حاصل کی جاسکتی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ الیکشن نہ بھی ہوتا تب بھی بجٹ ایساہی پیش کرتے،سرکاری ملازمین سب سے زیادہ پسا ہوا طبقہ ہے،پنشنرز کو بھی مہنگائی کے تناسب سے دیکھا گیا،ان کاکہناتھا کہ ایف بی آر کی ٹیکس کلیکشن کا ہدف سائنسی بنیادوں پر رکھا گیا، ایف بی آر کا نئے سال کا ہدف غیرحقیقی نہیں،مہنگائی اور شرح نمو کے حساب سے ٹیکس کا ٹارگٹ رکھا جاتا ہے، وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ بجٹ میں 223ارب روپے کے ٹیکس اقدامات کئے گئے ہیں،کراچی پورٹ پر کھڑے کنٹینرز کی کلیئرنس میں تاخیر پر ایف بی آر سے رپورٹ طلب کر لی۔

اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ موجودہ ٹیکس دہندگان پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا،نئے ٹیکس دہندگان سے ٹیکس جمع کرکے ہدف پورا کریں گے،ان کاکہناتھا کہ یوریا کی سمگلنگ روکنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں، ڈالرز کی سمگلنگ اب شروع ہو چکی ہے،افغان حکومت کی تبدیلی کے وقت ڈالرز میں کمی پر پاکستان سے سمگل ہوا،ڈالرز کی سمگلنگ ابھی تک رکی نہیں، کمی ہوئی ہے،2کروڑ ڈالرز کی سمگلنگ اور 5ارب روپے کی سمگل شدہ چینی پکڑی ۔ان کاکہناتھا کہ اللہ تعالیٰ اس ملک کا نگہبان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں