اوورسیز پاکستانیوں کیلئے 2 میگا رہائشی منصوبے، وزیراعظم کا فزیبلٹی رپورٹ جلد تیار کرنے کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سی ڈی اے کو اوورسیز پاکستانیوں کیلئے عالمی معیار کے 2 میگا رہائشی منصوبے شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دیں، فزیبلٹی رپورٹ جلد طلب کر لی گئی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس نے منصوبوں پر کام شروع کر دیا، میگا رہائشی منصوبوں کو دن رات کام کر کے ریکارڈ مدت میں پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چئیرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ نورالامین کو قابل عمل پی سی ون بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر منصوبے آگے بڑھانے سے متعلق کہا ہے کہ اسلام آباد میں 10 ہزار رہائشی پلاٹوں کے منصوبوں کو جلد حتمی شکل دی جائے اور پلاٹوں کی بکنگ کی پیشکش کر دی جائے۔

دونوں منصوبوں میں کمرشل پلاٹس کے علاوہ چھوٹی بڑی مارکیٹوں کے پلاٹس بھی سمندر پار پاکستانیوں کو ہی دیئے جائیں گے۔ اس حوالے سے سی ڈی اے سیکٹر سی چودہ سے ملحق اور کری میں 17 ہزار کنال زمین کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں