لاہور میں پی ایس ایل میچز کروانے کا معاملہ ، پنجاب حکومت پی سی بی سے کیا مطالبہ کر رہی ہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں پی ایس ایل میچز کیلئے فنڈز اور دیگر معاملات پر جائزے کیلئے آج دوپہر اجلاس طلب کر لیاہے ۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پنجاب کی کابینہ نے تاحال پی ایس ایل کیلئے 50 کروڑ روپے دینے کیلئے رضامندی ظاہر نہیں کی ہے ، اب تک پانچ کروڑ ملتان، دس کروڑ راولپنڈی اور دس کروڑ روپے پولیس پر خرچ ہو چکے ہیں، کابینہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے مسلسل اپنی لائٹیں خریدنے کا مطالبہ کر رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں