نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت سے ایک دلہن کی ’پھیروں‘ سے قبل تقریب میں سونے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق عروسی جوڑے میں ملبوس، زیورات سے لدی پھندی یہ دلہن شادی کی تقریب کے دوران گھوڑے بیچ کر پرسکون سو رہی ہوتی ہے جبکہ دولہا میاں منڈپ پر بیٹھے ہوتے ہیں۔
دولہا منڈپ پر پنڈت کے ساتھ شادی کی رسومات ادا کر رہے ہوتے ہیں۔ اس دوران دلہن کو سوتے پا کر کسی رشتہ دار نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ممکنہ طور پر دلہن شادی کی کئی روز پر محیط تقریبات کی وجہ سے تھکی ہوئی تھی شاید اسی لیے اس کی آنکھ لگ گئی، چند ماہ قبل ایسی ہی ایک اور ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک دلہن عین پھیروں کے دوران سو گئی تھی۔