میاں نواز شریف کو بی اے کی ڈپلیکیٹ ڈگری جاری کردی گئی

لاہور ( آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو بی اے کی ڈپلیکیٹ ڈگری جاری کردی گئی ہے ۔ 

جیو نیوز کے مطابق نواز شریف نے ڈپلیکیٹ ڈگری کے حصول کے لیے آن لائن اپلائی کیا تھا ، سابق وزیر اعظم نے  1968میں گورنمنٹ کالج سے بی اے پاس کیا تھا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی بی اے کی ڈگری گم ہو گئی تھی، نوازشریف کی جانب سے ڈپلیکیٹ ڈگری کیلئے پنجاب یونیورسٹی  میں آن لائن درخواست جمع کروائی گئی تھی جبکہ نجی بینک میں فیس بھی ادا کر دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں