حکومت سرکاری ملازمین کو عیدالاضحیٰ سے پہلے تنخواہیں اداکرے گی یا نہیں ؟ اعلان ہو گیا 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو 23 جون کو تنخواہیں دینے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ سے پہلے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کا کہہ دیاہے ،سیکریٹری فنانس کو کہاہے کہ 23 جون کو تنخواہیں ادا کر دیں ، عید سے پہلے تنخواہوں سے متعلق بات چیت مکمل ہو چکی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں