بھارتی گجرات میں ایمرجنسی نافذ ، پورٹس بند ، ٹرینیں منسوخ ،ہزاروں افرد محفوظ مقام پر منتقل ،”بپر جوائے” آج کس وقت تک گجرات سے ٹکرائے گا ، جانیے

گجرات ( آن لائن )  بھارتی گجرات میں سمندری طوفان “بپرجوائے” سے ممکنہ تباہی کے خدشے کے پیش نظر  ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے  جبکہ گجرات کے ساحلی علاقوں میں بسنے والے   74 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقلی کردیا گیا ہے ۔”جیو نیوز ” کے مطابق  سمندری طوفان بپرجوائے گجرات کے ساحل سے 200 کلو میٹر دور ہے جو پاکستانی کے ساحلی علاقوں سے ہوتا ہوا شام 4 سے رات 8 بجے کے درمیان سوراشترا اور کچ کے اضلاع کو کراس کرے گا۔بھارتی میڈیا  کے مطابق سمندری طوفان کے آج شام ضلع کچ میں داخل ہونے کا امکان ہے جب کہ ریاست گجرات کے کئی علاقوں میں ریڈ اور اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔بھارتی محکمہ موسمیات نے طوفان کو انتہائی طاقتوراورکیٹیگری تھری کا طوفان قراردیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں