اسلام آباد یونائیٹڈ کی جا نب سے کوئٹہ گلیدی ایٹر کے خلاف جارحانہ اننگز کھیلنے والے بلے باز اعظم خان کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ سنچری مکمل کر لیں لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوسکا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اچھی پرفارمنس دے کر آئے ہیں ، اس لیے معلوم تھا کہ وہ بھرپور فارم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیٹ میں زیادہ سے زیادہ پریکٹس کرتا ہوں تاکہ میچ کے دوران کھیلنے میں آسانی ہو، خاص طور پر نیٹ کے دوران ”رینج ہٹنگ “ کی پریکٹس ضرور کرتا ہوں ۔
اعظم خان کاکہنا تھا کہ میرے والد نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ، اکثر لوگ کہا کرتے تھے کہ میں کرکٹ نہیں کھیل سکتا لیکن والد کی سپورٹ کی وجہ سے آج دنیا بھر میں کرکٹ کھیل رہا ہوں ۔
خیال رہے کہ اعظم خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف تیز ترین بلے بازی کرتے ہوئے 42گیندوں پر 97رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 8چھکے اور 9چوکے لگائے ۔