کراچی مینڈیٹ کا تحفظ ، سراج الحق کی اپیل پر عمرکوٹ میں جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر ) عمرکوٹ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر کراچی مینڈیٹ کے تحفظ اور غیر جمہوری اور غیرآئینی رکاوٹوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر مظاہرین سےخطاب کرتے ہوئے  خلیل احمد کھوکھر کاکہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو کراچی میں ملنے والی مینڈیٹ پر حکومت سندھ شب خون مارنا چاہتی ہے جس کو کسی صورت  برداشت نہیں کیاجائے گا، حکومت سندھ جماعت اسلامی کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کے بجائے اسے چوری کرنا چاہتی ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی میں جماعت اسلامی کو ملنے والے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے اور میئر کے الیکشن کو صاف شفاف بنایا جائے ۔چیئرمین اور وائس چیئرمینوں کو ہراساں کرنے کوشش نہ کی جائے اور گرفتار چیئرمین اور وائس چیئرمینوں کو رہا کرکے انہیں آزادی سے ووٹ کا حق دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں