لاہور ہائیکورٹ کا کم عمر بچوں کی شادیاں کرنے والوں سمیت باراتیوں کیخلاف بھی کارروائی کاحکم 

لاہور( آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر بچوں کی شادیاں کرنے والوں کیخلاف کارروائی کاحکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز میں لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس انوارالحق نے کم عمر بچوں کی شادیوں سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا،عدالت نے کم عمر بچوں کی شادیاں کرنے والوں کیخلاف کارروائی کاحکم دیدیا۔

عدالت نے محکمہ بلدیات کوکم عمر بچوں کی شادی کیخلاف قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ کم عمر شادی کرنے والے دلہا، نکاح رجسٹرار اور گواہوں کیخلاف بھی کاررروائی کی جائے،عدالت نے سیکرٹری بلدیات کو احکامات پر عملدرآمد رپورٹ 19 جون کو پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

عدالت نے استفسارکیا کہ بتایا جائے کم عمر بچوں کی شادیوں کیخلاف کتنی شکایات آئیں، کیا کارروائی ہوئی ؟عدالت نے کہاکہ کم عمر بچوں کی شادیوں پر چاول کھانے آنے والے باراتیوں کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے ،کم عمر بچوں کے نکاح رجسٹرڈ کرلئے جاتے ہیں، تاریخ پیدائش نہیں دیکھی جاتی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں