9مئی واقعات، بیرون ملک سے اکسانے کے الزام میں پاکستان کے معروف صحافیوں سمیت 4افراد کے خلاف پہلا مقدمہ درج

اسلام آباد ( آن لائن )قومی سلامتی اداروں کے خلاف حملے پر اکسانے کے الزامات پر بیرون ملک مقیم 4افراد کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ اسلام آباد کے علاقے جی الیون کے رہائشی محمد اسلم کی درخواست پر درج کیا گیاہے ، جس میں صحافی شاہین صہبائی ، وجاہت ایس خان ، سیدحیدر رضامہدی اور عادل فاروق راجہ کو نامزد کیا گیاہے ۔ مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ ان 4 افراد نے بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کے اندر عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے اور حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے ۔مقدمے میں دہشتگردی اور غداری کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں