الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو 6نشستوں سے ڈی نوٹیفائی کرکے نشستوں کو خالی قرار دے دیا ہے ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کو پشاور،مردان ،چارسدہ ،ننکانہ اور کراچی کی نشستوں سے ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے جبکہ وہ این اے 45 کرم سے قومی اسمبلی کے رکن رہیں گے ۔الیکشن کمیشن نے پنجاب کے 27حلقوں میں ضمنی انتخابات بھی معطل کردیئے ہیں تاہم اسلام آباد کی 3نشستوں پر انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔ پنجاب کے 27حلقوں پرضمنی انتخابات 16اور19 مارچ کو ہونا تھے۔