کراچی(آن لائن)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کاکہناہے کہ اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے،کل بھی کچھ چیئرمین لاپتہ ہوگئے،پیپلزپارٹی کے 11 نمبر کم ہونگے ہمارے 40 بڑھیں گے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو نہیں پتہ حلقہ بندیاں جعلی ہیں، ووٹر لسٹیں جعلی ہیں،الیکشن کمیشن کو پتہ نہیں چلتا الیکشن کمیشن یرغمال بن رہاہے ، آج پرامن احتجاج کیا جارہا ہے، کراچی کے مینڈیٹ پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے،جس کی اکثریت ہے اسے تسلیم کیا جائے، اس سے صوبے اور ملک کی بہتری ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہاکہ نشستوں کے اعتبارسے جماعت اسلامی کی نشستیں زیادہ تھیں،آر اوز کے ذریعے ہمارے اکثریت ختم کی گئی ،صرف6یوسیز کے کیس ہم کل سپریم کورٹ لیکر جارہے ہیں،پیپلزپارٹی کے 11 نمبر کم ہونگے ہمارے 40 بڑھیں گے۔
ان کاکہناتھا کہ الیکشن کمیشن سب دیکھ رہا ہے ، کوئی اثر نہیں پڑتا کوئی فرق نہیں پڑتا،3 لاکھ ووٹ پر کہتے ہیںکہ ہم آگے ہیں، پیپلزپارٹی کے پاس ایک ہی آپشن ہے قبضے کا،یہ سیٹوں میں بھی ہار گئے اور ووٹوں میں بھی،جماعت اسلامی کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے نہیں دیں گے،انہوں نے کہاکہ آپ کچھ بھی کہیں آپ ایک فاشسٹ پارٹی ہیں،جمہوریت میں سودے بازی کیسے ہو سکتی ہے؟دھاندلی کے باوجود بھی آپ کے نمبر پورے نہیں۔