سان فرانسسکو(آئی این پی)دنیا کی معروف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اپنے ویریفائیڈ ٹوئٹر اکاونٹ صارفین کیلئے ٹویٹ کو ایڈٹ کرنے کے دورانیے میں اضافہ دیا۔
اپنے آفیشل اکاونٹ پر ٹوئٹر بلیو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب ٹوئٹس کو ایک گھنٹے تک ایڈٹ کیا جاسکے گا، البتہ یہ سہولت صرف ان صارفین کیلئے ہوگی جو ہر ماہ ٹوئٹر کو فیس ادا کرتے ہیں۔آفیشل اکاونٹ پر ٹویٹر نے بتایا کہ اس نئے فیچر کے تحت اب بلیوسبسکرائبرزاپنے ٹوئٹ میں ایک گھنٹے کے اندراندرتبدیلی کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹویٹر بلیو سبسکرائبرز (ویریفائیڈ اکاونٹس) کیلئے ایڈٹنگ کا فیچر گزشتہ سال ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے اعلان کے بعد متعارف کرایا گیا تھا۔ٹویٹر کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ وہ صارفین جن کا بلیو ٹک ہے اور وہ فیس ادا کرتے ہیں، وہ ٹوئٹر پر آنے والے جدید فیچرزسے مستفید ہوسکیں گے۔