عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) سی ایس ایس ، پی ایس ایس اور پی ایم ایس کمیشنڈ طلباء کو آگاہی اور حوصلہ افزائی کے لیے ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس دوران اسسٹنٹ کمشنر سامارو ایاز حسین نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد سے نوجوانوں میں شعور بیدار ہوگا، طلبہ کو چاہیے کہ وہ اپنی پڑھائی کے دوران اچھے اساتذہ کا انتخاب کریں اور گھر بیٹھے پڑھنے کا شعور پیدا کریں، جس قدر ممکن ہو اس کے ساتھ ساتھ مطالعہ کا شوق بھی ضروری ہے،مطالعہ کرنے سے انسان کو بہت زیادہ علم حاصل ہوتا ہے اور ہم اپنے مطالعے کے لیئے لائبریری میں جا کر دل اور لگن سے مطالعہ کرنا چاہیئے، یہ جدید دور ہے ہر قسم کی سہولیات موجود ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت اپنی پڑھائی کے لیے وقف کریں تاکہ انہیں کسی بھی شعبے میں داخل ہونے میں کوئی دشواری پیدا نہ ہو. ای سی سامارو ایاز حسین مشورے اور ای سی کنری جنید عالم نے کہا کہ ہر شخص اپنا راستہ خود چنتا ہے لہٰذا آپ اپنی محنت کو لگاتار جاری رکھیں، اس سے پہلے کہ کوئی آپ کی محنت کے دوران جھوٹا پروپیگنڈہ کرے ، اسے نظر انداز کر دیں، ہر کام جوش اور جذبے سے کیا جائے۔
سیمینار کے دوران گورنمنٹ بوائز کالج عمرکوٹ کے پرنسپل پروفیسر عبدالرؤف سومرو نے اسسٹنٹ کمشنر سامارو ایاز حسین مشوری اور پروفیسر ممتاز سومرو نے اے سی کنری جنید عالم کو خوش آمدید کہا، شیلڈ ایوارڈ دیے گئے اور مہمانوں کو سندھ کی ثقافت کے تحائف پیش کیے گئے۔