کراچی (آن لائن)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ حکومت سندھ کی ساحلی علاقوں میں موسم کی صورتحال پر مکمل نظر ہے،ماہی گیروں کوگہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شرجیل میمن نے کہاکہ ساحلی علاقوں کے اضلاع کی انتظامیہ پوری طور چوکس ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے سرکاری ملازمین کو اضلاع سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی ہے ۔